مخالفین غلط فہمی میں نہ رہیں اگلی باری بھی ہماری ہے ،افتخار علی مشوانی
مخالفین غلط فہمی میں نہ رہیں اگلی باری بھی ہماری ہے ،افتخار علی مشوانی
تخت بھائی (نامہ نگار )مخالفین غلط فہمی میں نہ رہیں ۔ ایک بار پھر ہماری باری ہے ۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں پٹواری اورلوٹ کھسوٹ کے فرسودہ نظام کو ہمیشہ کے لئے دفن کیا ہے ۔اپنے دور اقتدار میں لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کرنے والے شیخ چلی کا خواب دیکھنا چھوڑدیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع مردان کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان ایڈوکیٹ نے یوسی نرئی اکبرخان کلے میں سینئر قانون دان اور پی پی پی کے رہنما سید محمد ایڈوکیٹ کے حجرہ میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ایزی لوڈ اور کرپشن کا دور ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکاہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آئے روز لوگ مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جو ق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں ۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے تمام محکموں سے کرپشن اورلوٹ کھسوٹ کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام ملازمینکو راہ راست پر لائے ہیں ۔ جس سے خیبر پختونخوا دن دگنی رات چوگنی ترقی کے راہ پر گامزن ہے اور مخالفین کی رات کی نیندیں حرام ہوچکے ہیں ۔ اسلئے تحریک انصاف پر بے جا الزامات لگا کر اپنے دلوں کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں لیکن اب عوام ان دغابازوں کی گرفت میں نہیں آئیں گے ۔ عوام ایک بار پھر 2018ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جمع ہوکر مخالفین کے خواب کوخاک میں ملادینگے ۔ اس موقع پر سینئر قانون دان سید محمد ایڈوکیٹ ، لعل محمد ، گل محمد ، ویلج کونسلر فضل خدا ، فرمان ، شاکر ، اکرام اورانکے درجنوں ساتھی اور رشتہ دار پی پی پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر ضلعی صدر افتخار علی مشوانی اور ایم این اے علی محمد خان نے شمولیت کرنے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائے اور انکے گھر وں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لہرائیں ۔ اس موقع پرعلاقے کے لئے انہو ں نے بجلی کنکشن اور دوسرے مختلف ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا ۔