چارسدہ ،چلتی کار پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق

چارسدہ ،چلتی کار پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق

چارسد ہ(بیورورپورٹ )چلتی کار پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ۔ مقتول حاجی شغیب کے بھائی صدیق اللہ سکنہ گل آباد سردیاب نے درج شدہ رپورٹ میں کہا ہے کہ میں اپنے مقتول بھائی کے ہمراہ کسی کام کی عرض سے ضلع دیر بذریعہ موٹر کار جا رہے تھے کہ رجڑ میں موٹر سائیکل پر سوار ہماری دیرینہ مخالفین نے سابق عداوت کی بنا ء پر ہماری گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس سے میرا بھائی موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ میں بال بال بچ گیا ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...