کرپشن ختمہوئی تو ملک 10سالوں میں سپر پاور بن سکتا ہے :مشتاق احمد خان

کرپشن ختمہوئی تو ملک 10سالوں میں سپر پاور بن سکتا ہے :مشتاق احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہاکہ ملک کو ہندوستان سے زیادہ خطرہ کرپشن سے ہے اگرحکمران کرپشن نہ کرتے تو پاکستان مقروض نہیں ہوتاکرپشن کا خاتمہ ہوا تو ملک دس سالوں میں سپرپاور بن سکتاہے کرپشن کاجن کو جماعت اسلامی ہی بوتل میں بند کریگی ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے رسالپور کینٹ سے منتخب بلدیاتی نمائندہ طارق صادق گِل کے جماعت اسلامی شمولیت کے موقع پرنائب امیرجے آئی خیبر پختونخوا ڈاکٹرمحمد اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہا کہ آئے روز بڑے بڑے لوگوں کی پارٹی میں شمولیت سے پتہ چلتا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں ایک مقبول پارٹی ہے ہر دور میں اقلیتوں کو نظرانداز کیا گیاہے ہم حکومت وقت سے اقلیتوں کے بنیادوں حقوق کیلئے مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ پاکستان کے حاصل کرنے اور اس کے ترقی میں اقلیتی برادری کا بڑاکردار ہیں طارق صادق گِل کو جماعت میں آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے اس فیصلے کو پاکستان اور قوم کے بہتر مفاد میں قرار دے دیا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا فاٹاکیلئے اصلاحاتی پیکج منظورکرنا خوش آئندہے لیکن اس کے انضمام کیلئے رکھاگیاٹائم فریم منظور نہیں کیونکہ ریفارمز کے عمل میں تاخیر کرنے میں بہت سارے مسائل سامنے آئینگے اس کے ساتھ خیبر پختونخوامیں کام کرنے والے تمام اداروں کو بڑھایاجائے فاٹاکے عوام نے اپنے بہتر مستقبل کیلئے سوسال سے زیادہ محنت کی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پانامہ کیس معاملہ عدالت میں ہے فیصلے کا انتظارکرتے ہیں لیکن پانامہ نے حکومت کی اخلاقی حیثیت کو ختم کر دیاہے جماعت اسلامی کے کسی کارکن کی آف شور کمپنی نہیں ہے اس موقع پرجے آئی شمولیت اختیارکرنے والے طارق صادق کا کہناتھاکہ جماعت اسلامی اور سراج الحق کے نظریہ کوکافی وقت سے دیکھ رہاتھا اور ایک ہی پارٹی ہے جوکرپشن سے پاک ہے یہی وجہ ہے میں جماعت اسلامی شمولیت اختیارکرہاہوں۔