چارسدہ ،جمعیت کے سہ روزہ عالمی اجتماع کیلئے تیاریاں جاری
چارسدہ (بیورورپورٹ )جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام عالمی اجتماع عالم اسلام کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی ۔ اسلامی انقلاب کیلئے جمہوری نظام کے تحت جدو جہد سے دنیا بھر کیلئے ایک رول ماڈل پیش کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ترجمان عطاء اللہ نے 7,8,9اپریل کو انعقاد پذیر ہونے والے اجتماع کی تیاریوں کی سلسلے اور آگاہی مہم کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے ۔ عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان نے جے یو آئی چارسدہ کے تمام ذمہ داران کو ساتھ لے کر رات دن ایک ہی ہے اور امید ہے کہ چارسدہ سے محب وطن اور اسلام پسند عوام ہزاروں کی تعداد میں اجتماع میں شرکت کرکے اسلام پسندی اور حب وطنی کا ثبوت دینگے ۔ مولانا ہاشم خان نے مختلف یونین کونسلز کے دوران کے مقامی تنظیموں کو مستعدی اور منظم طریقہ کار کے تحت جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ ، قاری جان محمد ، تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر الطاف خان ، قاضی شاہد اور دیگر ضلعی قائدین نے بھی اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے کمر کس لی ہے ۔