ایم اے کے سنیٹیشن ملازمین کے لئے ہیلتھ کیئر 20% الاؤنس منظور کرنے کا مطالبہ
تخت بھائی (نامہ نگار ) میونسپل ایمپلائز یونین ٹی ایم اے تخت بھائی نے خیبر پختونخوا ٹی ایم اے کے سنیٹیشن ملازمین کے لئے ہیلتھ الاؤنس منظور کرنے کا مطالبہ۔اگر ہمارے مطالبے پر فوری طورپر عمل درآمد نہ کی گئے تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکٹائینگے ۔ان خیالات کا اظہار میونسپل ایمپلائز یونین ٹی ایم اے تخت بھائی کے صدر شمشیر خان، سینئر نائب صدرحاجی فضل غنی،نائب صدر حاجی جمال الدین ، فنانس سیکرٹری محمد طاہر،ڈپٹی سیکرٹری ماجد خان، جائنٹ سیکرٹری جہانزیب اورانفارمیشن سیکرٹری سوار خان نے میڈیا کلب تخت بھائی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کو 20%ہیلتھ کیئر اور دوسر ے الاؤلنس دی جاتی ہیں۔ جبکہ بد قسمتی سے ہمارے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو اس سے محروم کر رکھا ہے۔ جبکہ بلدیاتی سنیٹیشن کے ملازمین ہر قسم کی صفائی کرتے ہوئے دوسر ے محکموں اور عام لوگوں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے نجات دلا تاہے جبکہ خود یہ غریب ملازمین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر در بہ در ٹوکرے کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں جب یہ غریب ملازمین ریٹائرڈ ہوکر فنڈز اور پنشنزلیتے ہے تو وہ رقم اپنی بیماریوں پرخرچ کرتے ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت سے فوری طورپر 20%ہیلتھ کیئر الاؤ لنس منظور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اگر صوبائی حکومت نے ہمارے مطالبات پر توجہ نہیں دی تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکٹائینگے ۔