کوہاٹمیں امتحانات کا انعقاد دفعہ 144 کا نفاذ

کوہاٹمیں امتحانات کا انعقاد دفعہ 144 کا نفاذ

پشاور( سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اکمل خان خٹک نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع بھر میں میٹرک امتحان کے دوران پرچے کے وقت امتحانی ہالوں کے حدود میں پاکٹ گائیڈزکی فروخت/فوٹو کاپیئرسروس، نقل میں مدد دینے والے اشیاء اور غیر متعلقہ چیزوں کی موجودگی پر فوری طورپر امتحان کے اختتام تک پابند ی عائد کردی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس امر کا اعلان آج یہاں سرکاری طور پر کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...