محکمہ تعلیم کے پرنسپل اور ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی تعیناتی وتبادلے

محکمہ تعلیم کے پرنسپل اور ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی تعیناتی وتبادلے

پشاور( سٹاف رپورٹر )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ اعلیٰ تعلیم میں بعض پرنسپل ؍ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج زیدہ صوابی کے پرنسپل جاوید اقبال(بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر محکمہ اعلیٰ تعلیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حی پی جی سی صوابی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر مسٹر ایس فرخندہ شاہ(بی ایس۔19) کو بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج زیدہ صوابی تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...