انٹیویٹیو فار ایشیا ء کا عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ضلعی حکومت کی معاونت کا فیصلہ

انٹیویٹیو فار ایشیا ء کا عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ضلعی حکومت کی ...

پشاور(کرائمز رپورٹر)سٹی ڈیویلمنٹ انٹیویٹیو فار ایشیاء نے پشاور میں عوام کی معیارزندگی بہتربنانے کیلئے اپنی خدمات پیش کردی ‘ صاف پانی کی فراہمی ‘ بوسیدہ ‘ پائپوں کی تبدیلی ‘ میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے ضلعی حکومت کی معاونت کا فیصلہ ‘ تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ 15 مارچ کوایک اہم اجلاس ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہواجسمیںpharba khulsa کی سربرہی میں وفد نے شرکت کی جبکہ اسکے علاوہ ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ ‘ ناظم ٹاؤن تھری ارباب محمد علی ‘ ناظم ٹاؤن فور ہارون صفت ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ڈائریکٹر کوارڈینشن صاحبزادہ محمد طارق ‘ سی اینڈ ڈبلیو‘ ڈبلیو ایس ایس پی ‘ پی ڈی اے ‘چاروں ٹاؤن کے افسرا ن اور دیگر نے شرکت کی اجلاس کی صدارت ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ نے کی اس موقع پر ضلع نائب ناظم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پشاور کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں مسائل کا سامنا ہے اس کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کا موئثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے نہروں کا پانی آلودہ ہوچکا ہے اسکے علاوہ عرصہ درزا سے بوسیدہ پائپ جو کہ اکثر گند ے نالوں سے ہوکر گزری ہے جس کی وجہ سے شہری آلودہ پانی پینے پر مجبورہے اسکے علاوہ نواحی علاقوں میں کچے مکانات اور دیگر مسائل کا سامناہے اس حوالے سے فیصلہ کیا گیاکہ CITY DEVELOPMENT INITIATIVE FOR ASIA تعاون سے اگلے ہفتے ضلع کونسل ہال پشاور میں ایک ورکشاپ منعقد کیا جائیگا جس میں پشاور کے مختلف علاقو ں سے تاجربرادری ‘ منتخب بلدیاتی نمانئدے ‘ سول سوسائیٹی کے اراکین شامل ہونگے جس میں پشاور کے جملہ مسائل پر تفصیلی بحث ہوگی اور مشکلات کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیاجائیگا اسکے علاوہ تمام ٹاؤنز ناظمین نے بھی اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے وفد کو آگاہ کیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ چاروں ٹاؤنز کے ناظمین کے ہمراہ وفد علاقوں کا دورہ کرینگے اور مسائل سے آگاہی حاصل ہوگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلی سید قاسم علی شاہ نے وفد کوپشاور آنے پر انکا شکریہ اداکیا اور کہاکہ ضلعی حکومت وفد کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائیگا اور پشاور کے شہریوں کے مسائل حل کئے جائیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...