سرکاری زمین کی غیر قانونی انتقال میں ملوث 13 ملزمان کی گرفتاری کے احکامات

سرکاری زمین کی غیر قانونی انتقال میں ملوث 13 ملزمان کی گرفتاری کے احکامات

پشاور( نیوز رپورٹر )احتساب عدالت نے ڈی آئی خان میں سرکاری زمین غیر قانونی انتقال میں ملوث 13ملزمان کی عدالت میں عدم پیشی پر گرفتار کرنے اور اگلی سماعت پر عدالت مین پیش کرنے کے احکامات جاری کردی ہے ۔ گزشتہ روز جب فاضل عدالت نے سابق ایف بی آر ممبر کی ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران دیگر ملزمان محمد اعظم بھٹی ، سلیم خان ،عیاث الدین ، فریدہ بیگم ،سعیدہ بیگم ،سیف الدین ،حسنین خان ،علی حیدر ،عروج فاطمہ ، عروسہ ، محمد یونس ،عائشہ عمار اور ظل ہما ساکنان لاہور عدالت مین پیش نہ ہوئے ، جس کے بعد فاضل عدالت نے ملزمان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے اور ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی احکامات جاری کرد ی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...