تیمرگرہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

تیمرگرہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ )تیمرگرہ میں تجاوزات کے خلا ف گرینڈ آپر یشن کا اغاز کر دیا گیا ،جنرل بس اسٹینڈ میں درجنوں کیبن ،تھڑے مسمار جبکہ ذاید کرا ئے وصول کر نے والے 5ڈرائیو ر ز گر فتار لئے گئے اسسٹٹ کمشنر عبیدا للہ خٹک ،تحصیل ناظم ر یاض محمد ایڈ و کیٹ کے ز یر نگرانی تیمرگرہ شہر کو ناجایز تجاوزات سے پاک کر نے ،غیر قانونی پار کنگ خا تمے کے لئے ڈی سی لو یر دیر عطاء الرحمٰن کے ہدایات پر بھاری مشینری کے مد د سے گر ینڈ آپر یشن کا اغازہوگیا ،اس موقع ٹی ایم او عطاء اللہ خان،ڈی ایس پی فخر عالم ،نائب نا ظم اسفندیار خان سمیت لیویز ،پو لیس کی بھاری نفری موجود تھی ،اے سی تیمرگرہ عبیدا للہ نے وا ضح کیا کہ تیمرگرہ ماڈل شہر بنانے کے لئے کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جا ئیگا خصوصی مہم کا یہ سلسلہ ایک ہفتہ تک جاری رہیگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...