پی ایچ ڈی داخلوں کے لیئے جی آر ای ٹیسٹ کااعلان

پی ایچ ڈی داخلوں کے لیئے جی آر ای ٹیسٹ کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز(آئی بی ایم ایس)کے مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے امیدواران کا جی آرای ٹیسٹ 22مارچ سے شروع ہوگا۔ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر جواد احمدکی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی کے مختلف شعبوں میں داخلے کے خواہش مند تمام متعلقہ امیدوار ان کوہدایت کی گئی ہے کہ ان کے متعلقہ شعبوں میں داخلے کے لیئے جی آر ای ٹیسٹ کو الیفائی کرنا لازمی ہے ۔مذکورہ جی آر ای ٹیسٹ کے ایم یو کے نئے اکیڈیمک بلاک واقع فیز5 حیات آبادمیں درج ذیل شیڈول کے مطابق منعقدہوگا۔اناٹومی اور ہیماٹالوجی مورخہ 22مارچ،فارماکالوجی 30مارچ،فزیالوجی 04اپریل اور ہسٹوپتھالوجی کا ٹیسٹ 07اپریل کو منعقد ہوگا۔ ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس نے ان تمام امیدواران جنہوں نے کے ایم یوانسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسزکے اناٹومی،ہیماٹالوجی،فارماکالوجی،فزیالوجی اور ہسٹوپتھالوجی کے شعبوں میں پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت داخلے کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں کوجی آر ای امتحان میں شرکت کے لئے مذکورہ بالاتاریخوں کو کے ایم یو کے نئے اکیڈیمک بلاک میں بروقتپہنچنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ صبح 9بجے شروع ہوگا اورصرف ٹیسٹ کوالیفائی کرنے والے امیدواران کوانٹرویو کے لیئے طلب کیا جائے گا۔ٹیسٹ اور انٹرویو کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے آئی بی ایم ایس کے فون نمبر091-5892873پردفتری اوقات کار کے دوران رابطہ کیا جاسکتاہے۔#