شانگلا،نیشنل ایکشن پلان کی ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی رپورٹ جاری
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلین کے تحت ضلع بھر میں ہفتہ وارسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن اور دیگر کاروائیوں کا رپورٹ جاری کردیا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس افسرراحت اللہ خان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع کے ہر گاؤں وملک کے طول وعرض میں دہشت کے واقعات اور قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہے اور سارے ملک میں خون وکشت کا ماحول ملک کے سلامتی اور پرامن شہریوں کے لئے عدم تحفظ کا سبب ہے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لئے تما م ریاستی اداروں اور سیکورٹی فورسیزز کو کردار ادا کرنا ہوگا دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ان کے محرکات اور اسباب کو سانے لاتے ہوئے اس مسلے کے دیر پا حل کے لئے مشترکہ طور پر کمر بستہ ہونا ہوگا شانگلہ پولیس نے دہشت گردی کی لعنت کا قلع قمع کرنے اور عوا م کے جان ،مال کی حفاظت کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھائے ہے تاکہ عوام کے زہنوں میں دہشت گردی کی وجہ سے پایا جانے والا خوف اور بے چینی ختم ہوسکیں شانگلہ پولیس سی ٹی ڈی اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ طورپر 24 سرچ سٹرائیک اپریشن رواں ہفتہ ضلع کے مختلف جگہوں میں کرکے جسمیں کل 10 ملزمان گرفتار کرکے جن کے قبضے سے کل بالترتیب ایس ایم جی ایک چھ بندوق چارپستول اور 34 کارتوس برامد کرکے جن کے خلاف مقدمات درج کردیئے گئے پولیس نے چار مجرمان اشتہاری اس کے علاوہ 205 مشتبہ افراد گرفتار کرکے ان کوانٹاروگیٹ کیا گیا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکولز میں 507 چیک کرکے ان کے خلاف مقدمات رجسٹرڈ کئے 187 ہوٹلز چیک کرکئے مقدمات درج کئے گئے اسی طرح 90 کرایہ داران کی گھروں کو چیک کرکے ان خلاف ناقص سیکورٹی پر ان کے خلاف 8 مقدمات درج ہوئے کے علاوہ دیگر مقامات عدالتیں ہسپالز کو وقتافوقتا چیک کیا گیا ضلع بھر میں snap چیک پوائینٹس قائم کرکے کل 2745 شناختی کارڈوں کو چیک کیاگیا تاکہ کوئی دہشت گرد غلط طریقے سے داخل نہ ہوسکے شانگلہ پولیس عوام کی جان مال کے حفاظت کے لئے ہمہ وقت شانہ بشانہ چوکس اور الرٹ کھڑے ہیں۔