شمالی وزیر ستان کے قبائل اپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیز ہے ،ملک حبیب اللہ

شمالی وزیر ستان کے قبائل اپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیز ہے ،ملک حبیب اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)شمالی وزیر ستان کے علاقہ ڈانڈا درپہ خیل کے آئی ڈی پیز مشران نے کہا ہے کہ ملک میں امن کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑ کر ملک کے دیگر علاقوں میں آئی ڈی پیز ہوگئے اور اب جب واپسی کا سلسلہ شروع ہوا توہمارے علاقہ کے متاثرین کو کلیئرنس کاٹوکن دینے کے باوجود بھی4 ماہ سے واپس نہیں بھیجے جارہے ہیں گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈانڈا درپہ خیل شمالی وزیرستان کے ملک حبیب اللہ، ملک بہادر خان،ملک زالے خان، ملک اقبال اور دیگر نے کہا کہ میران شاہ بازار کے قریب ہونے کے باوجود بھی حکومت نے ہمارے علاقے کے 24 سو گھرانوں کی واپسی ممکن نہیں بنائی اُنہوں نے کہاکہ پورے وزیرستان میں ہمارا علاقہ سب سے زیادہ پرامن ہے۔ اُنہوں نے الزام لگایاکہ مقامی انتظامیہ نے ہمارے گھروں کو مسمار کر کے ہمارے ہی گھروں کے اینٹوں اور دیگر اشیاء پر سرکاری سکولز، ہسپتال اور دیگر سرکاری عمارتیں بنا رہے ہیں جس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے کے آئی ڈی پیز کو جلدازجلد اپنے علاقوں میں باعزت طریقے سے واپس بحال کرنے کیلئے شیڈول کا اعلان کرے تاکہ ملک میں جاری مردم شماری کابھی حصہ بن سکے اگر ہمیں فوری طورپر بحال نہیں کیے گیا تو احتجاجاً اسلام آباد کی طرف مارچ کرئینگے۔