قبائلی علاقے قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں ،حاجی غلام علی

قبائلی علاقے قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں ،حاجی غلام علی

پشاور( سٹاف رپورٹر )سینیٹر حاجی غلام علی نے ستارویں پاکستان جیمزاینڈ منرل شو میں شرکت کی جو کہ پی سی پشاور میں میں دس سال بعد منعقد ہوا ۔جس سے بیرون ملک اور پاکستان کیلئے ایک اچھا میسج ہے ۔ انھوں نے کہا کہ منرل اورمائنز خیبر پختوانخواہ کے قبائلی علاقہ جات گلگت بالتستان، کوہستان ،مہمند ایجنسی کے پسماندہ علاقوں کو اللہ پاک نے قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں سے نوازا ہیں لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ اتنے قیمتی ڈیپازٹ کے باوجود اس علاقے کے عوام غربت اور پسماندگی کا شکار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ آل پاکستان کمرشل ایسوسییشن اور خیبر پختوانخواہ اکنامک زون ڈیویلپمنٹ اور خیبرپختوانخواہ منرل ڈیپارٹمنٹ کے اس کوشش کو خراج تحسین پیش کیا جس نے دس سال بعد بہترین نمائش کیا۔ جس سے ملک اور بین الاقوامی دنیا کو ایک اچھا میسج بھی گیا ۔انھوں نے کہا کہ کہ اس طرح کے نمائش مسلسل ہو نے چاہیے اور صوبائی حکومت اور خاص کر وفاقی حکومت ٹی ڈیپ کو چاہیے کہ نہ صرف اس کی سرپرستی کرے بلکہ ان کو فنڈز بھی مہیا کرے تاکہ نمائش منعقد کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے ۔ انھوں نے نمائش منعقد کرنے والوں کو مباکباد دی جس میں فرحان خان ، منہاج الدین ، مشتاق احمد ، دوست محمد ، احسن لائق ، زوالفقاد صدیقی اور خان ولی موجود تھے اور اس کے ساتھ ساتھ آل پاکستان کمرشل ایسوسییشن اور پختوانخواہ اکنامک زون ڈیویلپمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...