بونیر میں 4 بچوں کی ماں کو بیدردی سے قتل کردیا گیا

بونیر میں 4 بچوں کی ماں کو بیدردی سے قتل کردیا گیا

بونیر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل مندنڑ کے گاؤں کوگا میں 4بچوں کی ماں کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ملزم فرار ہو نے میں کامیاب،بھائی کی ر پورٹ پر شوہر کے خلاف ایف ائی ار درج کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ناواگئی کے حدود گاؤں کو گا میں 4بچوں کی ماں مسماۃ (ز) کو مبینہ طور پر اس کے شوہر جھان بہادر نے تشدد اور چھری کے وار سے قتل کر دیا۔مقتولہ کے بھائی شاکر عالم ولد شیر عالم نے مقتولہ کے شوہر جھان بہادر کے خلاف بہن کے قتل کی دعویداری کر دی ہے۔ر پورٹ میں لکھا گیا ہے کہ قاتل جھان بہادر کو اپنے مقتولہ بیوی کے کردار پر شک تھا جس کی بنا پر اس نے اپنے بیوی کو قتل کر دیا ہے۔ر پورٹ اور مقامی ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے در میان گذشتہ کئی عر صہ سے گھر یلو تنازعہ تھا اور ملزم نے اس سے پہلے بھی کئی بار مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس میں جر گہ کے ذر یعے صلح صفائی کر دی گئی تھی ۔مقامی لوگوں نے حکومت ،اعلیٰ پولیس افسران اور حقوق نسواں کے لئے کام کر نے والی تنظیموں سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...