فوڈ کنٹرولر چارسدہ کا شبقدر بازار پرچھاپہ

فوڈ کنٹرولر چارسدہ کا شبقدر بازار پرچھاپہ

شبقدر (نمائندہ خصوصی ) فوڈ کنٹرولر چارسدہ کا تحصیل شبقدر بازار میں اشیاء خورد ونوش کے قیمتیں اور معیار کو چیک کرنے کیلئے شبقدر بازار پرچھاپہ، متعدد دکانداروں کو زائد االمعیاد اور ناقص اشیاء و خورد ونوش فروخت کرنے کے الزام میں جرمانہ ، بعض افراد کو جیل بھیج دیا گیا، کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی، مگر جو خلاف قانون کام کریگا ان کے خلاف بھرپور انداز میں کاروائی کرینگے، فوڈ کنٹرولرچارسدہ نور خیات ، تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر فوڈ کنٹرولر چارسدہ حرکت میں آگئے اور انہوں نے شبقدر بازار پر آچانک چھاپہ مار کرمتعدد دکانداروں جن کے پاس زائد المعیاد اشیاء تھی کو بھاری جرمانہ کیا گیا، اس کے علاوہ ناغہ کے دن گوشت فروخت کرنے اور گوشت کی خوراک فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا، ڈسٹرک فود کنٹرولر چارسدہ نورخیات خا ن نے شبقدر پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ عوام کی صحت اور صاف و شفاف خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہیں، اورجو بھی غیر قانونی طور پر اشیاء خوراک میں قانون کی خلاف ورزی کریگا ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرینگے، کسی کو معاف نہیں کرینگے، اور قانون کے مطابق سزا دینگے،

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...