آل ٹیچرز کا 27 مارچ سے علامتی ہڑتال کا اعلان

آل ٹیچرز کا 27 مارچ سے علامتی ہڑتال کا اعلان

پشاور(کرائمز رپورٹر)آل ٹیچر کوارڈینشن کونسل خیبر پختونخوا نے مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف صوبہ بھر میں 27مارچ سے اعلامتی ہڑتال کا اعلان کردیا گزشتہ روزپشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل ٹیچر کورڈینشن کونسل کے ایکشن کمیٹی کے چیئر مین محمد شاہ،اسلام الدین،ملک خالد،مزمل خان ترنابی اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ حکومت نے ایک سال پہلے مطالبات ماننے کا وعدہ کیا تھا ایک سال تک حکومت کے ساتھ مذکرات کیے لیکن حکومت ہمارے مسائل حل کرنے میں مخلص نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اب مجبورہوکراحتجاج کا راستہ اپنایاہے27مارچ سے 10اپریل تک ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج کا سلسلہ شروع کرئینگے جبکہ 11اپریل سے گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول نمبر1نوشہرہ سے باقائدہ احتجاجی جلوسوں کا آغاز کیاجائے اور جس ضلع میں احتجاجی ہوگی وہاں پر کلاسز مکمل بائیکاٹ کیاجائے پورے صوبے میں مرحلہ وار احتجاج کرینگے احتجاج میں پورے صوبے سے ایک لاکھ بارہ ہزار اساتذہ شرکت کرئینگے انہوں نے کہاکہ حکومت کے سامنے غیر مشروط ٹائم سکیل،سکول کے بنیاد پر تقری پالیسی ختم کرنا،ٹیچرسن کوٹی 20فیصدتک بڑھانا،ٹیچنگ الانس دیناایڈہاک تمام اساتذہ کو مستقل کرنے سمیت نو مطالبات رکھ دیے ہیں جو ابھی تک منظور نہیں ہوئے ہیں اگرہمارے تمام جائز مطالبات نہ ماننے گئے تواپنے مطالبا ت کے منظوری تک صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنادینے سے بھی گریز نہیں کرئینگے،

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...