باہمی مثبت اختلافات جمہوریت کا حسن اور سیاست کا لازمی جز ہیں:لعل محمد خان

باہمی مثبت اختلافات جمہوریت کا حسن اور سیاست کا لازمی جز ہیں:لعل محمد خان

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) آصف علی زرداری کی ہدایت پر مالاکنڈ میں پی پی پی کے تمام تر اختلافات ختم۔ آئندہ کے لئے بھائیوں سے بڑھ کر 70 کی طرح پرٹی کی خدمت کے لئے کمر بستہ ہونگے۔ باہمی اختلافات نے پارٹی کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مداخلت اور ہدایت پرپی پی پی کے صوبائی صدر سابق انجینئر ہمایوں خان کے ساتھ اختلافات اور گروپ بندی کے خاتمے کے بعد اپنی رہائش کاہ پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب سے پی پی پی کے رہنماؤں حاجی قاسم قصاب ، حاجی شیر مالک، نیک حسین، اسرار خان، عالم زیب ،ایمل خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور ضلعی سطح پر اختلافات کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اس کے دور رس اور دیر پا اثرات سامنے آ ئیں گے۔ مقریرین نے کہا کہ مثبت باہمی اختلافات جمہوریت کا حسن اور سیاست کا لازمی جزُ ہے۔ لعل محمد خان نے کہا کہ آج کے بعد ہمارا کوئی اختلاف نہیں اور آئندہ کے لئے ایک پلیٹ فارم سے پارٹی کی خدمت کریں گے۔ مقریرین نے کہا کہ رہنماؤں کے ذاتی اختلافات نے کارکنوں کو تقسیم در تقسیم کئے تھے۔ جس کا خمیازہ الیکشن میں کارکنوں کو تباہی کی صورت میں بھگتنا پڑا ۔ مقریرین نے ہمایون خان کی پارٹی صوبائی صدارت کو پہلی بار تسلیم کرتے ہوئے مالاکنڈ کے لئے اعزاز قرار دیا ۔ کارکنوں نے پارٹی کے اندر باہمی اختلافات کے خاتمے پر شریک چیئر مین آصف علی ذارداری کا شکریہ ادا کیا ۔ اور توقع ظاہر کی کہ اختلافات کے خاتمے سے پارٹی اب دن دُگنی رات چوگنی ترقی کرے گی اور آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...