شبقدر ،نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

شبقدر ،نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر)شبقدر کے غیر سرکاری سکول کے طلبہ نے نہم ودہم امتحانات کے رول نمبر سلپ نہ ملنے پر اور تعلیمی سال ضائع ہونے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے اختجاجی مظاہرہ کیا۔طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر اپنے حق میں نعرے درج تھے۔طلبہ کی قیادت سعید اللہ کر رہے تھے۔اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کے الخالد پبلک ہائی سکول شبقدرکے 42 طلبہ کو رول نمبر سلپ نہیں ملے جبکہ آج نہم جماعت کا پہلا امتحانی پرچہ تھا۔ہم اس سلسلے میں کئی بار پشاور بورڈ گئے وہ کہتے ہے کہ سلپ جاری کردیا ہیں جبکہ پہلا پرچہ بھی ہوگیا تاحال رول نمبر سلپ جاری نہیں ہوئے۔اُن کا کہنا تھا اگر پشاور بورڈ کا سکول انتظامیہ کے ساتھ اختلافات ہے تو ہماری مستقبل کو کیوں داو پے لگایا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر پشاور بورڈ ہمیں دوسرا سکول امتحان کے لئے دیتا ہے تو ہمیں کو ئی اعتراض نہیں ہے۔اُنہوں نے وزیراعلی خیبر پختونخوا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فی الفور امتحانی رول نمبر سلپ جاری کیے جائے تاکہ طلبہ کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔