شانگلہ میں اے ڈی کے بازاروں پر چھاپے

شانگلہ میں اے ڈی کے بازاروں پر چھاپے

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ صارفین ضلع سوات شانگلہ کے چھاپے دوکاندار، ہوٹل ،جنرل سٹور ،میڈیکل سٹور اورکولڈ ڈرنکس کے علاوہ غیرمعیاری نمک اور خوراکی اشیاء پر بھاری جرمانے عائد کردی گئی چھاپوں کے دوران ایکسپائر دوئیوں سمیت کولڈ ڈرنکس ،چپس وغیرہ قبضے میں لے لی گئی تحفظ صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف رضاکے ہمراہ چھاپہ مار ٹیم میں زونل منیجر IDDUSI پروگرام سیدانعام الحق اور الپوری پولیس نے بھی حصہ لیا ملزمان کو سیشن جج کے کنزیومر کورٹ میں پیش کیا جائیگا تحفظ صارفین کے ڈائریکٹر اصف رضا نے واضح کیا کہ شانگلہ ضلع بھر میں کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کرایہ ناموں ،بجلی یا اور کسی سرکاری غیر سرکاری محکمے سے صارفین کو مشکلات درپیش ہوں تووہ کنزیومر کورٹ میں اپنے درخواست دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صارفین کو مکمل تحفظ دیا جائے گا شانگلہ میں کسی قسم کی غیر قانونی کاروبار اور انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Back

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...