2پاکستان طلبہ نے جدید سہولیات سے آراستہ ہائبرڈ الیکٹرک سائیکل تیار کر لی

2پاکستان طلبہ نے جدید سہولیات سے آراستہ ہائبرڈ الیکٹرک سائیکل تیار کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی طلبہ نے جدید سہولیات سے آراستہ ماحول دوست ہائبرڈ الیکٹرک سائیکل بنا لی۔ سائیکل 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔ بیٹریوں اورپیڈلز کی مدد سے چلنے والی خود کا ر سائیکل میں موسیقی سننے کے لئے ایم پی تھری اور ایم فور کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ ہیڈ فونز اور موبائل فون چارجر بھی اس میں نصب کئے گئے ہیں۔ سائیکل کی ابتدائی قیمت 45000روپے ہے۔نجی یونیورسٹی یو ایم ٹی میں زیر تعلیم دو طلبہ جنید شاہ اور متین نے ماحول دوست سائیکل تیار کر لی۔ ڈیلی پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ان ہونہار طلبہ نے بتایا کہ سائیکل میں دو بیٹریاں نصب کی گئی ہیں جو پیڈلز کی مدد سے چارج کی جاتی ہیں۔ بیٹری کی چارجنگ دو گھنٹے تک رہتی ہے جبکہ ایک دفعہ چارج کر کے بیٹری پچاس سے اسی کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ ان بیٹریوں کی تین سال کی گارنٹی ہو گی۔تاریکی میں سفر کرنے کے لئے اس سائیکل میں ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔ سائیکل کی رفتار کو قابو میں رکھنے کے لئے اس میں گئیر سسٹم بھی موجود ہے۔ سائیکل کو ریمورٹ کنڑول کے ذریعے سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔