چینی نوجوان نے 48سیکنڈ زمیں 150ناریل توڑڈالے

چینی نوجوان نے 48سیکنڈ زمیں 150ناریل توڑڈالے

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین نوجوانوں کی کمی نہیں، تاہم فولادی ہاتھ والے چینی نوجوان کی مہارت کو داد دینی پڑے گی، جس نے نہ صرف اپنے ہاتھ سے ناریل توڑنے کا مظاہرہ کیا بلکہ نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔چین کے صوبیگوآنگ ڈونگ( Guangdong) کے شہرفوشان( Foshan)سے تعلق رکھنے والے لی وب جون( Li Weijun)نامی نوجوان نے صرف48سیکنڈ میں150ناریل اپنے ہاتھ سے یوں توڑے کہ جیسے ناریل نہیں بسکٹ ہوں۔چینی نوجوان نے نہ صرف اپنے اس مظاہرے سے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا،اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک منٹ میں 124ناریل توڑنے کا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...