کنگ خان سالگرہ کی مبارکباد دینے عامر خان کے گھر پہنچ گئے

کنگ خان سالگرہ کی مبارکباد دینے عامر خان کے گھر پہنچ گئے
کنگ خان سالگرہ کی مبارکباد دینے عامر خان کے گھر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سالگرہ کی مبارکباد دینے عامر خان کے گھرپہنچ گئے ۔

نیو نیو ز کے مطابق شاہ رخ خان مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو 52ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے انکے گھر گئے جہاں انہوں نے اپنے دوست کو سالگرہ کا گفٹ بھی دیا .دونوں کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔شاہ رخ خان نے اداکارعامر خان کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا تھا لیکن وہ نہ جاسکے لہذا کنگ خان خود ہی عامر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچ گئے۔

کنگ خان اپنی آمد کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اس کے لئے وہ صبح سویرے ان کے گھر پہنچے لیکن ان کی یہ کوشش رائیگاں ہی گئی اور وہ میڈیا کو بے خبر رکھنے میں ناکام ہوگئے اور دونوں اداکاروں کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصویریں بھی منظر عام پر آگئیں۔
دوسری جانب اپنی سالگرہ کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے انہیں گھرپر ایک دوست کی حیثیت سے مدعو کیا تھا تاہم دونوں کے درمیان کسی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی پراجیکٹ نہیں ہے۔