معروف بالی ووڈ اداکار جتیندر کپور کے چچا زاد بھائی نے 6 منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار جتیندر کپور کے چچا زاد بھائی نتین کپور نے 6 منزلہ عمارسے سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کے نامور اداکار اور پروڈیوسر جتیندر کپور کے کزن نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں اپنی بہن کے گھر سے کود کر خودکشی کرلی ۔نتین کپور بیروزگاری اور ڈپریشن کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی عرصے سے بہن کے گھر مقیم تھے۔
نتین کپور ماضی کی نامور اداکارہ جیاسدھا کپور کے شوہر تھے اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ تھے اور نتین کپور کی اچانک خودکشی پر خاندان نے بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نتین کپور صبح گھر سے واک کا بتاکر نکلے تھے کہ6 منزلہ عمارت سے کود کر موت کو گلے لگا لیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوادی ہے۔
حکومت پاکستان ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیجنے کے لئے تیار ہوگئی: نجی ٹی وی کا دعویٰ