حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیںہے:یوسف رضا گیلانی

حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیںہے:یوسف رضا گیلانی
حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیںہے:یوسف رضا گیلانی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹڈاپ سکینڈل کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی حسین حقانی کے مضمون بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی کے بیانات بڑی بات نہیں ،میڈیا نے اس کو زیادہ اہمیت دے دی ہے،پارٹی سے کہوں گا دفاعی پوزیشن ااختیار کرنے کی ضورورت نہیں ہے۔ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں حسین حقانی پیش ہوتے رہے ہیں اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے معاملات اس وقت سندھ سے مختلف ہیں،پنجاب میں لوگوں کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے ۔یاد رہے کہ ایبٹ آبا د آپریشن کے بارے حسین حقانی کے مضمون کے بعد یوسف گیلانی،آصف زرداری اور حسین حقانی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

طالبہ کو 16 برس بعد انصاف مل گیا، غلط ڈگری جاری کرنے پر پنجاب یونیورسٹی کو 8 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

مزید : قومی


loading...