لیڈی ہیلتھ وزیٹر کی حمایت کیوں کی؟ لیڈی ڈاکٹرنے انچارج کاہنہ ہسپتال کو تھپڑ جڑ دیا

لیڈی ہیلتھ وزیٹر کی حمایت کیوں کی؟ لیڈی ڈاکٹرنے انچارج کاہنہ ہسپتال کو تھپڑ ...
لیڈی ہیلتھ وزیٹر کی حمایت کیوں کی؟ لیڈی ڈاکٹرنے انچارج کاہنہ ہسپتال کو تھپڑ جڑ دیا

  


لاہور(ویب ڈیسک) لیڈی ہیلتھ وزیٹر کی حمایت کیوں کی؟ لیڈی ڈاکٹر نے گورنمنٹ ہسپتال کاہنہ کے انچارج ڈاکٹر ذوالفقار حسین جعفری کو تھپڑ رسید کردیا، ساتھ ہی ٹیبل لیمپ مارنے کے علاوہ غلیظ گالیاں بھی دیں ۔

حیدر آباد سے بڑی مچھلی نیب کے شکنجے میں پھنس گئی،مشتاق احمد شیخ سے اربوں روپے مالیت کی اشیا برآمد:ترجمان نیب

روزنامہ دنیا کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب کے حلقہ پی پی 159میں واقع گورنمنٹ ہسپتال کاہنہ نو فیروز پور روڈ میں ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سدرہ کا 2ماہ بعد ریٹائر ہونے والی60سالہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرسے جھگڑا ہوا تو انچارج ڈاکٹر ذوالفقار جعفری نے ڈاکٹر سدرہ کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر نا صرف لیڈی ڈاکٹر نے ڈاکٹر جعفری کو گالیاں دیں بلکہ ان کے دفتر میں سٹاف کی موجودگی میں انہیں تھپٹر رسید کردیا اور ٹیبل لیمپ بھی دے مارا جس کی ویڈیو ڈاکٹر جعفری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور کو پیش کی تو سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹر سدرہ کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کردی ۔

ڈاکٹر ذوالفقار جعفری نے بتایاکہ ڈاکٹر سدرہ ہر کسی کے ساتھ بد تمیزی کرتی ہیں ۔

مزید : لاہور


loading...