سمن آباد میں شوہر نے شادی کے تیسرے روز دُلہن کو قتل کردیا

سمن آباد میں شوہر نے شادی کے تیسرے روز دُلہن کو قتل کردیا
سمن آباد میں شوہر نے شادی کے تیسرے روز دُلہن کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ویب ڈیسک)سمن آباد کے علاقے میں نوجوان نے شادی کے تیسرے روز ہی اپنی نئی نویلی دُلہن كو گلا دبا کر قتل کردیا۔لاہور کے علاقے سمن آباد کے رہائشی عمر تنویر کی شادی تین روز قبل حرا یعقوب سے ہوئی تھی تاہم عمر تنویر اس شادی سے خوش نہ تھا اور وہ کسی اور جگہ پر شادی کرنا چاہتا تھا اس لیے گزشتہ روز اس نے اپنی 20 سالہ بیوی كو گلہ دبا کرقتل کردیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے مقتولہ کی نعش مردہ خانے جمع کروادی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد یعقوب کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

لاہور -