اگلے 2روز کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے: محکمہ موسمیات

اگلے 2روز کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ...
اگلے 2روز کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے: محکمہ موسمیات

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر غلام مرتضیٰ کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم کوئٹہ، قلات، مکران ،ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، فاٹا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کنگ خان سالگرہ کی مبارکباد دینے اس اداکار کے گھرپہنچ گئے کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا ،تصاویر بھی سامنے آگئیں

گزشتہ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم کوئٹہ، ژوب، مکران ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سبی، لاڑکانہ، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور،سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویژن میں بوندا باندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان:کوئٹہ(شیخ ماندہ)18، کوئٹہ(سمنگلی)17، تربت11، خضدار09،ژوب07، خیبرپختونخوا: پاراچنار14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

غلام مرتضیٰ نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق مالم جبہ میں منفی 02، گوپس، استور منفی 01 جبکہ لاہور میں کم سے کم 12، اسلام آباد09، کراچی 19،پشاور11، کوئٹہ 05،گلگت 06، چترال 04اور ہنزہ میں 02ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات


loading...