گوادر کی سکیورٹی کیلئے پٹرولنگ نظام وضع کرلیا: پاک بحریہ

گوادر کی سکیورٹی کیلئے پٹرولنگ نظام وضع کرلیا: پاک بحریہ
گوادر کی سکیورٹی کیلئے پٹرولنگ نظام وضع کرلیا: پاک بحریہ

  


کراچی (ویب ڈیسک) گوادر پورٹ کی سکیورٹی کیلئے پٹرولنگ کا نظام وضع کرلیا گیا اور بندرگاہ کی حفاظت کیلئے طیارے، گن بوٹس، ہیلی کاپٹر اور چھوٹے بحری جہاز استعمال کئے جارہے ہیں جو 24 گھنٹے گشت کرتے ہیں اور اس مقصد کیلئے ٹاسک فورس 88 کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔ یہ بات کمانڈر کوسٹل پاک بحریہ وائس ایڈمرل وسیم اکرم نے صحافیوں کی ایک ٹیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے کوسٹ لائن کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ کموڈور مسعود الحسن نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں 50 ہزار سکوائر کلومیٹر کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے ساتھ پاک بحریہ کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔

سی آئی اے کے سہولت کار اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو اپنے مخالف کہنے والے حسین حقانی آمرانہ دور میں کیا شرمناک کام کرتے تھے ،تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا

مزید : کراچی


loading...