عمران خان،جہانگیر ترین نااہلی ریفرنس فیصلے میں تاخیر،نعیم الحق الیکشن کمیشن میں اونگھتے رہے

عمران خان،جہانگیر ترین نااہلی ریفرنس فیصلے میں تاخیر،نعیم الحق الیکشن ...
عمران خان،جہانگیر ترین نااہلی ریفرنس فیصلے میں تاخیر،نعیم الحق الیکشن کمیشن میں اونگھتے رہے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنس میں تاخیر کی وجہ سے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق اونگھتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی طرف سے دائر کیے گئے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی ریفرنس کا گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تو جس کو آج سنایا جانا ہے مگر فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے نعیم الحق الیکشن کمیشن میں اپنی نیند پوری کرتے رہے ۔ن لیگ کے وکیل اکرم شیخ بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔

یاد رہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنسز 5 دسمبر 2016ءکو الیکشن کمیشن میں بھیجوائے تھے۔عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چودھری اور محمد خان ڈاہا نے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرائے تھے جن میں پارٹی فنڈز میں مبینہ خوردبرداور اثاثے چھپانے جیسے الزامات لگائے گئے تھے۔

سمن آباد میں شوہر نے شادی کے تیسرے روز دُلہن کو قتل کردیا

مزید : اسلام آباد


loading...