سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم 250 پاکستانی ڈی پورٹ

سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم 250 پاکستانی ڈی پورٹ
سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم 250 پاکستانی ڈی پورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم 250 پاکستانی باشندوں کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان پہنچا دیا گیا ، ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی پرواز ایس وی 7326 پر 250 پاکستانی باشندوں کو بے نظیر ایئر پورٹ پر پہنچایا ۔

جہاں امیگریشن حکام نے تمام کی سفری دستاویزات کی پڑتال کی اور تصدیق کے بعد سب کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ادھر ترکی سے آنے والی پرواز نمبر 612 کے ذریعے 3 باشندوں کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان پہنچایا گیا جنہیں تحقیقات کیلئے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا، سعودی عرب سے سیالکوٹ پولیس کو مطلوب اعظم نامی ملزم جس کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ قتل کے جرم میں مطلوب تھابے نظیر ایئر پورٹ پر منتقل کیے جانے کے بعد سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی -