پریکٹس میچ میں بابر اعظم ، شعیب ملک اور اظہر علی نے سنچریاں جڑدیں

پریکٹس میچ میں بابر اعظم ، شعیب ملک اور اظہر علی نے سنچریاں جڑدیں
پریکٹس میچ میں بابر اعظم ، شعیب ملک اور اظہر علی نے سنچریاں جڑدیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈ یسک) قومی کرکٹ کیمپ کے دوران پریکٹس میچ میں بابر اعظم ، شعیب ملک اور ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہونے والے اظہر علی نے سنچریاں جڑدیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان گرینز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 275 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، فخر زمان 5 اور احمد شہزاد 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ نے کھاتہ کھولنے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی، صرف 12 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم 100 اور شعیب ملک 102 کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو بہتر پوزیشن پر لانے میں کامیاب ہوئے ، کپتان سرفراز احمد 21 رنز بنا سکے، فہیم اشرف 17 پر ناٹ آﺅٹ رہے، کسی اور بیٹسمین کو ڈبل فیگر تک رسائی کا بھی موقع نہ ملا، عثمان شنواری، وہاب ریاض 3،3 اور حسن علی 2 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جواب میں پاکستان وائٹس نے ہدف 2 گیندوں قبل 8 وکٹ پر حاصل کر لیا ، اظہر علی نے سنچری جڑدی ، اوپنر کو قومی ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا اعلان ہوا تو ان کی بیٹنگ جاری تھی، آصف ذاکر 41 اور سعد علی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد عامر ، محمد حفیظ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -