’اللہ شافی تے ایکو کافی‘ خورشید شاہ نے وفاقی وزیر کو ایسی بات کہہ دی کہ جواباً حکومتی رکن نے ’وظیفہ‘ شروع کردیا‎

’اللہ شافی تے ایکو کافی‘ خورشید شاہ نے وفاقی وزیر کو ایسی بات کہہ دی کہ ...
’اللہ شافی تے ایکو کافی‘ خورشید شاہ نے وفاقی وزیر کو ایسی بات کہہ دی کہ جواباً حکومتی رکن نے ’وظیفہ‘ شروع کردیا‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے خود کو بیچارہ وزیر قرار برجستہ جواب دے کرحکومتی ارکان سے خوب داد حاصل کی۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سید خورشید شاہ کے نکتہ اعتراض کا جواب دینے کے لئے اپنی نشست پر کھڑے ہوئے تو اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ شروع کر دیا۔ جس پر سید خورشید شاہ نے اپوزیشن ارکان کو خاموش کراتے ہوئے شیخ آفتاب پر جملہ کسا اور اپوزےشن ارکان سے کہا کہ ” بیچارے اکیلے وزیر کو بولنے دو اسے ڈسٹرب نہ کرو“ جس پر شیخ آفتاب نے برجستہ جواب دیا کہ شاہ صاحب ”اللہ شافی تے ایکو کافی“ اس موقع پر حکومتی ارکان نے شیخ آفتاب کو ڈیسک بجا کر خوب داد دی۔

مزید :

اسلام آباد -