امریکی صدر ٹرمپ مسلمانوں کے سچے دوست ہیں، سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان

امریکی صدر ٹرمپ مسلمانوں کے سچے دوست ہیں، سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان
امریکی صدر ٹرمپ مسلمانوں کے سچے دوست ہیں، سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن  (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سچے دوست ہیں اور وہ ناقابل یقین انداز سے عالم اسلام کی خدمت کریں گے۔ نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں اور انہوں نے یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ سے منگل کو ملاقات کے بعد جاری کیا۔ ان کا یہ بیان دنیا بھر میں پائے جانے والے اس عمومی تاثر کے برعکس ہے جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی عائد کی تھی۔ اس پابندی کو مسلمانوں پر پابندی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں ٹرمپ کیخلاف مظا ہر ے بھی ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم عاطف خان لاہور آ ئے تو پولیس اہلکاروں نے ناکے پر روک لیا، تعارف کرانے پر پولیس اہلکارایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے کیونکہ۔۔۔