جنوری کوریا میں پاکستان کے 22 سال سے اعزازی قونصل جنرل کو ہٹا دیا گیا

جنوری کوریا میں پاکستان کے 22 سال سے اعزازی قونصل جنرل کو ہٹا دیا گیا
جنوری کوریا میں پاکستان کے 22 سال سے اعزازی قونصل جنرل کو ہٹا دیا گیا

  


سیئول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں پچھلے 2 2سال سے پاکستانی مفادات کا تحفظ کرنے والے ‘ کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان لانے والے اور جنوبی کوریا کی حکومت میں کشمیر کاز کیلئے آواز بلند کرنے والے اور حال ہی میں ایک ارب ڈالر اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر کم یانگ جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک ایس ایم ایس پر فارغ کر دیئے گئے ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ڈاکٹر کم یانگ کا کہنا ہے کہ بائیس سال قبل سابق صدر فاروق خان لغاری نے انہیں اعزازی قونصل جنرل مقرر کیا تھا جس کی منظوری جنوبی کوریا کے اس وقت کے صدر نے دی تھی جبکہ گزشتہ سال مارچ میں موجودہ صدر ممنون حسین نے بھی عہدے کی تجدید کا صدارتی خط بھی دیا تھا جسے صرف ایک سال ہی ہوا ہے ڈاکٹر کم یانگ کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے جنوبی کوریا کے میڈیا کے سامنے کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھائی ُ کشمیر کیلئے مظاہرے کیے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...