سپیکر ایاز صادق فوری طور پر مستعفیٰ ہوں :تحریک انصاف کا مطالبہ

سپیکر ایاز صادق فوری طور پر مستعفیٰ ہوں :تحریک انصاف کا مطالبہ
سپیکر ایاز صادق فوری طور پر مستعفیٰ ہوں :تحریک انصاف کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنسز الیکشن کمیشن سے خارج ہونے کے بعد تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔شریف برادران اربوں کے اشتہارات دیکر پری پول ریگنگ کر رہے ہیں جس پر دونوں بھائیوں کے خلاف کل پٹیشن فائل کریں گے ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ آج سے سپیکر ایاز صادق کے خلاف احتجاج کا آغاز کر رہے ہیں ، سپیکر نے اپنے قائد کو بچانے کیلئے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوائے ۔
انہوں نے کہا کہ ایاز صادق بدنیتی پر اسمبلی چلا رہے ہیں لہذٰا ایسے شخص کو اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ۔ آج سچ کی فتح ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پوری قوم سرخرو ہوئی ہے ۔حکومتی وکلاءالیکشن کمیشن کو قائل نہیں کر سکے کیونکہ ان میں کوئی بات سچ نہیں تھی ۔

عمران خان ،جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنسز خارج کردیئے گئے

نعیم الحق نے کہا کہ نوا زلیگ نے عمران خان کے خلاف اس قسم کے اور بھی کیس فائل کیے ہوئے ہیں مگر ان میں بھی سچ کی فتح ہو گی اور انکے جھوٹ بے نقا ب ہونگے ۔ نواز لیگ پاناما کیس کے حوالے سے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش میں تھی تاہم پاناما کیس میں بھی پوری قوم سرخرو ہو گی ۔ن لیگ کے وکلاءالیکشن کمیشن میں کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے، فیصلہ سچ پر مبنی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئندہ انتخابات شفاف ہوں ، شہباز شریف کی نااہلی کیلئے بھی ریفرنس دائر کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی شوگر ملز کیلئے قوانین میں تبدیلی کی تاکہ اپنی ذات اور خاندان کو فائدہ ہو سکے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -