سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سعید الدین ناصر انتقال کر گئے

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سعید الدین ناصر انتقال کر گئے
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سعید الدین ناصر انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آں لائن )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سعید الدین ناصردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں حیدر آباد بینچ کے جسٹس سعید الدین ناصر اچانک دل میں تکلیف ہونے کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔انہیں کیس کی سماعت کے دوران آج اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعدفوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج انکا انتقال ہو گیا ۔

کنگ خان سالگرہ کی مبارکباد دینے ایسے اداکار کے گھر پہنچ گئے کہ جانکر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

دل میں تکلیف کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کر نے کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی ۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ انہیں صبح 8بجے کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا ۔وکلاءاور ججز کی بڑی تعداد سول ہسپتال کراچی کے باہر موجود ہے ۔