جو کچھ میرے منہ سے نکلا اس پر شرمند ہ ہوں ،جاوید لطیف نے مراد سعید کی فیملی سے معافی مانگ لی

جو کچھ میرے منہ سے نکلا اس پر شرمند ہ ہوں ،جاوید لطیف نے مراد سعید کی فیملی سے ...
جو کچھ میرے منہ سے نکلا اس پر شرمند ہ ہوں ،جاوید لطیف نے مراد سعید کی فیملی سے معافی مانگ لی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا ڈراپ سین ہو گیا ،جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے الفاظ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس جاوید لطیف نے غیر مشروط معافی مانگی ،ان کا کہنا تھا کہ اس دن جو کچھ میرے منہ سے نکلا اس پر شرمندہ ہوں اور میں مراد سعید کی فیملی سے معا فی مانگتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کسی کی ماں بہن یا بیٹی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہیے تھی ۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ مجھے اپنے الفاظ پر شرمندگی ہے ۔اس موقع پر رکن اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے بتا یا کہ جاوید لطیف اور مراد سعید کے جھگڑے کا معاملہ جرگے نے حل کیا اور دونوں پارٹیوں نے جرگے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...