پی سی بی کا کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ لندن تک بڑھانے کا فیصلہ

پی سی بی کا کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ لندن تک بڑھانے کا فیصلہ
پی سی بی کا کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ لندن تک بڑھانے کا فیصلہ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) حکام نے کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ لندن تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپاٹ فکسنگ اور کرکٹ کرپشن کے حوالے سے پاکستان سپر لیگ ٹو کے ابتدائی میچز کے دوران سامنے آنے والے واقعات کے بعد شاہ زیب حسن ، شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بولر محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے ۔

سپاٹ فکسنگ سکینڈل،معطل کھلاڑیوں کی مخبری پی سی بی کو کس نے کی؟جانکر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اب کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کے دائرے کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نہ صرف اس میں ملوث کھلاڑیوں کو سزا دی جا سکے بلکہ سہولت کاروں کا بھی پتہ لگایا جائے اور اب اس حوالے سے جی ایم لیگل پی سی بی سلمان نصیر نے برطانوی ویزے کیلئے درخواست دیدی ہے تاکہ لندن میں جا کر تحقیقات کی جائیں اور کرکٹ کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں تک پہنچا جا سکے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...