”آج میں بہت سرور میں ہوں اور بھول گیا کہ میں ۔۔۔“گوادر میں وزیراعظم کے نرالے انداز نے حاضرین کو حیرا ن کردیا ،سب ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے

”آج میں بہت سرور میں ہوں اور بھول گیا کہ میں ۔۔۔“گوادر میں وزیراعظم کے نرالے ...
”آج میں بہت سرور میں ہوں اور بھول گیا کہ میں ۔۔۔“گوادر میں وزیراعظم کے نرالے انداز نے حاضرین کو حیرا ن کردیا ،سب ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے

  


گوادر (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )بلوچستان کے ضلع گوادر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شر یف آج کافی پرسکون اور مطمئن دکھائی دئیے جبکہ انہوں نے جوش خطابت کا بھر پور مظاہرہ بھی کیا اور لوگوں کو ترقیاتی منصوبوں کی نوید بھی سنائی ۔خطاب کے دوران ایک موقع پر بلوچستان کے لوگوں کو ترقیاتی منصوبوں اور نئی بننے والی سڑکوں کی نوید سناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج میں بہت سرور میں ہوں اور بلوچ عوام کا جوش دیکھ کر بھول گیا ہوں کہ کیا بات کرنے آیا تھا. وزیراعظم کا جوش خطابت دیکھ کر حاضرین بھی دنگ رہ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقے شابی موضا میں پانچ سو ایکڑ زمین یونیورسٹی کے لیے خرید لی ہے ،احسن اقبال سے کہا کہ اگلے بجٹ میں یونیورسٹی کے لیے سو کروڑ روپے گرانٹ رکھیں تاکہ یونیورسٹی کی تعمیر شروع ہو جائے ۔انہوں نے کہا گوادر میں چین کے ساتھ مل کر سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال قائم کریں گے اور ضلع گوادر کے لوگوں کو ہیلتھ کا رڈ جار کریں گے تا کہ لوگوں کا مفت علاج ہو سکے ۔

مزید : قومی


loading...