”جس ہوٹل میں ٹھہرا تھا اس میں لکھاہوا تھا کہ یہ پانی پینے کے لائق نہیں “: وزیر اعظم نوازشریف کا انکشاف

”جس ہوٹل میں ٹھہرا تھا اس میں لکھاہوا تھا کہ یہ پانی پینے کے لائق نہیں “: ...
”جس ہوٹل میں ٹھہرا تھا اس میں لکھاہوا تھا کہ یہ پانی پینے کے لائق نہیں “: وزیر اعظم نوازشریف کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم نوازشریف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گوادر کے جس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اس میں بھی پینے کا صاف پانی موجود نہیں تھا ۔

گوادر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں گوادر کے جس ہوٹل میں ٹھہرا ہواتھا اس میں بھی لکھا ہوا تھا کہ ”یہ پانی پینے کے لائق نہیں ہے “۔انہوں نے کہا کہ یہ تحریر پڑھ کر میں یہ سوچ رہا تھا کہ اگر ہوٹل کاپانی پینے کے لائق نہیں ہے تو ان بستیوں کا پانی کیسے پینے کے قابل ہو سکتا ہے ؟
وزیر اعظم نوازشریف نے اعلان کیا کہ گوادر کے شہریوں کیلئے سی پیک منصوبے کے تحت پینے کے صاف پانی کا پلانٹ لگانے والے ہیں جو لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرے گا ۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سعید الدین ناصر انتقال کر گئے

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس منصوبے میں تاخیر ہوئی تو ہم بہت جلد پینے کے صاف پانی کا ایک منصوبہ شروع کر رہے ہیں جو یومیہ پچاس لاکھ گیلن پانی فراہم کرے گا اور اس منصوبے پر 5سو کروڑ روپے خرچ ہو نگے ۔”یہ میرا اور حکومت کا فرض ہے اور آپکا حق ہے ہم صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر یہ منصوبے لگائیں گے “۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -