وینا ملک کے شوہر اسد خٹک مفتی نعیم سے ملاقات کیلئے جامعہ بنوریہ پہنچ گئے

وینا ملک کے شوہر اسد خٹک مفتی نعیم سے ملاقات کیلئے جامعہ بنوریہ پہنچ گئے
وینا ملک کے شوہر اسد خٹک مفتی نعیم سے ملاقات کیلئے جامعہ بنوریہ پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک عالم دین جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک اور اسد خٹک کی علیحدگی کے بعد مفتی نعیم نے کہا تھا کہ وہ صلح کیلئے کردار ادا کریں گے جبکہ اسی سلسلے میں اسد خٹک جامعہ بنوریہ میں مفتی نعیم سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر مفتی نعیم نے کہا کہ وینا ملک کو بھی بلایا ہے وہ بھی آرہی ہے اور چاہتا ہوں کے دونوں کے درمیان صلح ہوجائے۔اللہ تعالیٰ نے بھی صلح کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ یہ رشتہ نہ ٹوٹے،دونوں کی باتیں سن کر فیصلہ کروں گا،مولانا طارق جمیل نے اسد اور وینا کی صلح کرادی ہے۔یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل نے دونوں کی صلح کرادی تھی جبکہ وینا ملک نے ایک بار پھر اسد خٹک کے ساتھ صلح کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید :

تفریح -