مانسہرہ : مردم شماری ٹیم کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 1اہلکار جاں بحق ، فوجی جوان سمیت 2زخمی

مانسہرہ : مردم شماری ٹیم کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 1اہلکار جاں بحق ، فوجی جوان ...
مانسہرہ : مردم شماری ٹیم کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 1اہلکار جاں بحق ، فوجی جوان سمیت 2زخمی

  


مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مانسہرہ میں شارکول کے قریب مردم شماری کیلئے جانے والی ٹیم کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 1اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق شارکول کے قریب مردم شماری ٹیم کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، حادثے میں ٹیم کاایک کارکن موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ فوجی جوان سمیت2زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

راجن پور میں بھی مردم شماری ٹیم پر حملہ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک فوجی جوان اور دوسرا پولیس اہلکار شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ہسپتال میں انکا علاج جاری ہے ۔

مزید : مانسہرہ /اہم خبریں


loading...