مورتیوں، چوہوں اور مگرمچھ سے وابستگی توآپ نے سنی ہوگی لیکن پنجاب کے بڑے شہرمیں فراڈیئے نے ایک ایسے جانور کی شہریوں سے ’پوجا‘ شروع کرادی کہ جان کرآپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا

مورتیوں، چوہوں اور مگرمچھ سے وابستگی توآپ نے سنی ہوگی لیکن پنجاب کے بڑے ...
مورتیوں، چوہوں اور مگرمچھ سے وابستگی توآپ نے سنی ہوگی لیکن پنجاب کے بڑے شہرمیں فراڈیئے نے ایک ایسے جانور کی شہریوں سے ’پوجا‘ شروع کرادی کہ جان کرآپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا

  


خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن )خانیوال میں لوگوں نے کچھوے کو با با بنا کر اس کی پوجا شروع کردی ۔لوگ کچھوے سے منت بھی مانگتے ہیں ، اس کے زیر استعمال گند ااور گدلا پانی بھی آب شفا سمجھ کر پیتے ہیں ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے پرو گرام ”سر عام “میں میزبان اقرار الحسن نے انکشاف کیا کہ خانیوال میں لوگ کچوے سے اپنی مرادیں مانگ رہے ہیں جبکہ کسی فراڈئیے نے کچھوے کی پشت پر مقدس ہستیوں کے نام بھی لکھ دئیے ہیں تاکہ لوگوں کو کچھوے بابا کی کرامات پر یقین آجائے ۔کچھوے کی زیارت کرنے لوگ دور دور سے آتے ہیں جبکہ کچھوے بابا کی ذمہ داری لینے والے فراڈئیے نے لوگوں سے پیسے بٹورنا شروع کردئیے ہیں ۔پروگرام میں کچھوے بابا کے زیر استعمال جس گندے پانی کو سارے مریدین پیتے ہیں ،اس پانی کو فراڈئیے نے خود پینے سے انکار کردیا ۔

”جس ہوٹل میں ٹھہرا تھا اس میں لکھاہوا تھا کہ یہ پانی پینے کے لائق نہیں “: وزیر اعظم نوازشریف کا انکشاف

مزید : خانیوال


loading...