پاک بحریہ نے زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ نے زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بحریہ کا آپریشنل دائرہ کار مزید وسیع اور ملکی دفاع مضبوط ہو گیا ، پاک بحریہ نے زمین سے سطح آپ پر مار کرنے والے میزائل کا کامیابی سے تجربہ کر لیا ۔ میزائل جدید ٹیکنالوجی اور ایویونکس سے لیس ہے جس نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناکر دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاک وطن کی بری وبحری سرحدیں ناقابل تسخیر ہیں ۔
بھارتی فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو حراست میں لے لیا
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس میزائل نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ، میزائل تجربہ پاکستان کے ساحلی علاقے سے کیا گیا ۔میزائل تجربے سے پاک بحریہ کا دفاع مضبوط ہو گا۔