دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اسد خٹک کے خوف سے اپنے کمرے کو بند کر کے سوتی تھی:وینا ملک

دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اسد خٹک کے خوف سے اپنے کمرے کو بند کر کے سوتی ...
دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اسد خٹک کے خوف سے اپنے کمرے کو بند کر کے سوتی تھی:وینا ملک

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے میں اپنے کمرے کا دروازہ بند کر کے سوتی تھی کیونکہ مجھے اسد خٹک سے خوف آتا تھا ۔انہوں نے بتا یا کہ دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد میں کمرا بند کر کے سوتی تھی کیونکہ مجھے ان سے خوف آتا تھا ۔نجی نیوز چینل بول کے پروگرام ”ایسے نہیں چلے گا “میں میزبان عامر لیاقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اسد نے مجھے پرپوز کیا تھا تو کہا تھا کہ وینا میرے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن میں آپ کو دنیا کی ساری خوشیاں دوں گا ،میں نے صرف ایک جملے پر شادی کے لیے ہاں کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنا یا گیا اور اس کے بعد ذہتی تشدد کا نشانہ بھی بنا یا گیا ۔اسد خٹک میرے بچوں کو بار بار دبئی لے کر چلے جاتے تھے جب میں اپنے بچوں کو لینے جاتی تو وہ ملنے بھی نہیں دیتے تھے ۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اسد خٹک کے ساتھ بات چیت کر لیتی ہوں لیکن اگر کوئی مجھے یہ کہے کہ اس کے ساتھ ایک چھت کے نیچے رہنا ہے تو یہ میں نہیں کر سکتی ،اس سے اچھا میں موت کو پسند کروں گی۔

مورتیوں، چوہوں اور مگرمچھ سے وابستگی توآپ نے سنی ہوگی لیکن پنجاب کے بڑے شہرمیں فراڈیئے نے ایک ایسے جانور کی شہریوں سے ’پوجا‘ شروع کرادی کہ جان کرآپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا

مزید : تفریح


loading...