یہودی آباد کارمسجد اقصیٰ میں گھس آئے ، محافظوں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی کوشش ناکام بنا دی

یہودی آباد کارمسجد اقصیٰ میں گھس آئے ، محافظوں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی ...
یہودی آباد کارمسجد اقصیٰ میں گھس آئے ، محافظوں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی کوشش ناکام بنا دی

  


مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن )یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی اوررتاریخی حصے قبة الصخرة میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔

نیو نیوز کے مطابقیہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں مقدس مقام کی بے حرمتی اور قبة الصخرة میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم قبلہ اول کے محافظوں نے انکے مکرو عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔ قبلہ اول پر دھاوے کے وقت یہودی آباد کاروں کے ہمراہ ان کے مذہبی پیشوا اور ربی بھی موجود تھے جنہوں نے قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد وہاں پر مزعومہ ہیکل سلیمانی پر روشنی ڈالی اور یہودیوں کو تاکید کہ وہ مذہبی تعلیمات پرعمل پیرا رہتے ہوئے ہیکل سلیمانی کے قیام کےلئے کوششیں جاری رکھیں۔

 حریت رہنما سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو حراست میں لے لیاگیا

اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کم و بیش42 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کےساتھ مسجد کی بے حرمتی کی۔

سندھ کی معروف شخصیت انتقال کر گئی

اس موقع پر یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں قبة الصخرة میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر وہاں پر موجود حفاظتی عملے نے یہودی شرپسندوں کو آگے جانے سے روک دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قبة الصخرة میں یہودی اشرار کی آمد کی کوشش پر قبلہ اول کے محافظوں نے فوری حرکت میںآئے ۔اس دوران یہودی آباد کاروں اور قبلہ اول کے محافظوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

مزید : عرب دنیا


loading...