اسلام آباد میں قتل ہونیوالی اداکارہ کی لاش عزیزوں نے وصول کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد میں قتل ہونیوالی اداکارہ کی لاش عزیزوں نے وصول کرنے سے انکار کردیا
اسلام آباد میں قتل ہونیوالی اداکارہ کی لاش عزیزوں نے وصول کرنے سے انکار کردیا

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہزاد ٹاؤن میں قتل ہونیو الی خیبر پختون سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کا مالی تنازع چل رہا تھا، انعم عرف انوشے سے اس کے والدین اور عزیز کنارہ کشی کر چکے تھے۔ مقتولہ کی لاش جب اس کے آبائی علاقے کا ٹلنگ پہنچی تو اس کے عزیزوں نے اسے وصول کرنے سے انکار کیا، جس پر اہل علاقہ نے اس کی تدفین کر دی ۔روزنامہ امت کے مطابق نجی محفل کے دوران قتل ہونیو الی اداکارہ انعم عرف انوشے اور سردار شفقت کے درمیان چوری کے مقدمے پر چپقلش چل رہی تھی۔ شفقت کے رکھوائے ہوئے ملازم نے مقتولہ کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کئے۔ مقتولہ نے شفقت کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔ بدھ کو پولیس ذرائع کے مطابق 23 جنوری 2017 کو اداکارہ نے تھانہ شمس کالونی میں چوری کا مقدمہ درج کروایا ، جس میں ملازم محمد حنیف پر الزام عائد کیا کہ اس نے اداکارہ کے گھر سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے نقدی چور کئے۔ ایف آئی آر کے اندراج پر سردار شفقت سے مقتولہ کی تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کے پوسٹ مارٹم اور گن کی فارنزک رپورٹ میں تاخیر کے باعث تاحال اصل ملزم کا تعین نہیں ہو سکا، جبکہ مقتولہ کے موبائل فون کے ڈیٹا سے اہم پیشرفت ہو رہی ہے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...