سندھ کے وزیرکھیل نے قومی کرکٹر یونس خان کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کردیا

سندھ کے وزیرکھیل نے قومی کرکٹر یونس خان کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کردیا
سندھ کے وزیرکھیل نے قومی کرکٹر یونس خان کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کردیا

  


کراچی(آئی این پی)صوبائی وزیرکھیل سردارمحمد بخش مہر نے کرکٹریونس خان کیلئے 10لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سندھ کے وزیرکھیل سردار محمد بخش مہرکا کہنا تھا کہ صوبے میں غریب کھلاڑیوں کی تربیت اور ان کی سرپرستی کیلئے حکومت سندھ یونس خان کی مدد کرےگی۔صوبائی وزیرکھیل نے یونس خان کو اس منصوبے کیلئے 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سابق کپتان کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔کرکٹریونس خان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ دیہی اور شہری علاقوں میں تربیتی کیمپ لگا کرنیا ٹیلنٹ دریافت کیاجائے۔

مزید : کھیل


loading...