گوجرانوالہ میں انوکھا واقعہ، نوجوان لڑکی نے تاوان کیلئے21سالہ لڑکے کو اغوا ءکر لیا

گوجرانوالہ میں انوکھا واقعہ، نوجوان لڑکی نے تاوان کیلئے21سالہ لڑکے کو اغوا ...
گوجرانوالہ میں انوکھا واقعہ، نوجوان لڑکی نے تاوان کیلئے21سالہ لڑکے کو اغوا ءکر لیا

  


گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خواتین کے اغواءکے واقعات رونما ہونا معمول بن چکے ہیں مگر گوجرانوالہ میں ایک نوجوان لڑکی نے 21سالہ لڑکے کو اغواءکر لیا ۔

نیو نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی حدود میں موبائل فونز کی دکان چلانے والے 21سالہ علی حمزہ نامی لڑکے کوآمنہ نامی نوجوان لڑکی نے تاوان کیلئے اغواءکر لیا ۔نوجوان کو اغواء کرنے کے بعد ملزمہ نے فون کر کے تاوان کا مطالبہ کر دیا ۔

پاک بحریہ نے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، خصوصیات ایسی کہ دشمن کی نیندیں اڑ جائیں گی

پولیس حکام کا کہنا کے کہ مغوی کے والد شبہاز نے اپنے بیان میں تاوان کے مطالبے کا بتایا جس کے بعدکارروائی کرتے ہوئے لڑکی آمنہ ، والد ہ اور ایک لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک مغوی کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔

مزید : گوجرانوالہ /اہم خبریں


loading...